Sunday, December 11, 2011

دولت ...


پاؤگے ہر بات میں حکمت رسول اللہ کی
کوئی سی بھی دیکھ لو آیت رسول الله کی

آسمانوں پر ہوئی دعوت رسول الله کی
خود ملایک کرتے ہیں خدمت رسول الله کی

زعفران -و-امبر-و-سندل سبھی بےسود ہے
ہاں،میسّر ہو اگر نکہت رسول الله ک

سونے چاندی سے میرا سودا نہیں ہو پاے گا
لگ چکی ہے اب میری قیمت رسول الله کی

خاک-ا- طیبہ مل گیی انور مقدّر کھل گیا
چاہئے اور کیا دولت رسول الله کی

No comments:

Post a Comment