Tuesday, December 6, 2011

کیا یہی توحید ہے؟


بسم اللہ الرحمن الرحیم
کیا یہی توحید ہے؟
لب پہ تو اللہ کی تعریف ہے تمجید ہے
اور عمل دیکھیں تو خود ایمان کی تردید ہے
کیا یہی توحید ہے؟
جن کو ورد سورۃ اخلاص کی تاکید ہے
ان کو بھی کفار ہی سے خوف اور اُمید ہے
کیا یہی توحید ہے؟
خود ہوائے نفس کی ہے بے تکلف پیروی
اور خدائے پاک کے احکام پر تنقید ہے
کیا یہی توحید ہے؟
جا رہی ہے یک قلم ،تعلیم قرآں کے خلاف
آیت قرآں سے جس تقریر کی تمہید ہے
کیا یہی توحید ہے؟
مشرکانہ رنگ میں ہوتا ہے اس کا اہتمام
خواہ وہ تقریب غم ہے خواہ جشن عید ہے
کیا یہی توحید ہے؟
تو ہے کوشاں دین حق کی سربلندی کے لئے
اور باطل قوتوں سے طالب تائد ہے
کیا یہی توحید ہے؟
زندہ مردان خدا ہے بے نیازی کا سلوک
اور مُردوں سے تجھے اولاد کی اُمید ہے
کیا یہی توحید ہے؟
سجدہ قبروں پہ،نظر دنیا پہ،دل نظر بتاں
دین حق کی تنقیص میں اغیار کی تقلید ہے
کیا یہی توحید ہے؟
کعبہ دل میں بسائے جا رہے ہیں بُت نئے
جاہلیت کے پرانے دور کی تجدید ہے
کیا یہی توحید ہے؟
اب مسلماںکو بھی نہیں لا تقنطوا کا یقیں
کفر سے مرغوب ہے اسلام سے نو اُمید ہے
کیا یہی توحید ہے؟
وحدت امت ہوئی ہے پارہ پارہ اے "اسد"
انتشار فکر کی سو طرح سے تائید ہے
کیا یہی توحید ہے؟
اسد ملتانی

No comments:

Post a Comment