کرم مانگتا ہوں* عطا مانگتا ہوں*
یا الہی میں*تجھ سے دُعا مانگتا ہوں
عطا کر تُو شانِ کریمی کا صدقہ
دلا دے الہی رحیمی کا صدقہ
نہ مانگوں*گا تجھ سے
تو مانگو گا کس سے
تیرا ہوں*میں*تجھ سے دُعا مانگتا ہوں
جو مُفلس ہیں اُن کو دولت تو عطا کر
جو بیمار ہیں*اُن کو صحت عطا کر
مریضوں کی خاطرشفا مانگتا ہوں
الہی میں*تجھ سے دُعا مانگتا ہوں
الہی ہمیں*شادو مسرور رکھنا
بلائوں سے ہمیں*صدا دور رکھنا
پریشانیاں ہم کو گھیرے ہوئے ہیں*
پریشانیوں سے پناہ مانگتا ہوں
الہی میں*تجھ سے پناہ مانگتا ہوں
No comments:
Post a Comment